صدر اور وزیراعظم کا سابق چیف آف نیول اسٹاف کی وفات پر اظہار تعزیت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔آصف علی زرداری نے سابق سربراہ پاک بحریہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا۔صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کی ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے سابق سربراہ پاک بحریہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے مرحوم کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔وہ 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔

ای پیپر دی نیشن