پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اسلام آباد میں بینک لوٹنے نہیں بلکہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے آئے تھے .لیکن میرے خلاف کمبل اور موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔زرتاج گل نے کہا کہ پروپیگنڈا کر کے ہماری پارٹی میں لڑائی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ زرا پنجاب کو کھولیں پھر ہم بتاتے ہیں، کتنے لوگ نکلیں گے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل سمیت شبلی فراز، رؤف حسن اور دیگر کی 27 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔زرتاج گل نے اپنے وکیل کی معرفت آج پشاور ہائیکورٹ میں چار مقدمات میں راہداری اور حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔پی ٹی آئی خاتون رہنما کے وکیل نے بتایا کہ 24 نومبر اسلام آباد احتجاج پر زرتاج گل کیخلاف 4 مقدمات درج کیے گئے۔ ان کے خلاف اور بھی مقدمات درج کیے گئے، جن کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔