جنوبی امریکا کے ملک پیرو کی صدر ڈینا بولوارٹے کو ناک کی سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرجری کے دوران اپنی ذمے داریاں کسی اور کو نہ سونپنے پر پیرو کی پارلیمنٹ میں موجود کچھ قانون سازوں نے صدر ڈینا بولوارٹے کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء کی گرمیوں میں پیرو کی 62 سالہ صدر ڈینا بولوارٹے نے اپنے ناک کی جو سرجری کروائی اس پر سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر طویل بحث جاری رہی لیکن اب گزشتہ روز اس بات کی باضابطہ طور پر تصدیق ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پیرو کے وزیرِ اعظم البرٹو اوٹارولا نے کانگریس کمیشن کے سامنے یہ بتایا کہ صدر ڈینا بولوارٹے نے مجھے بتایا تھا کہ وہ سانس لینے میں دشواری ہونے کی وجہ سے ناک کی سرجری کروانے جا رہی ہیں