لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے .جس میں وہ بال بال بچ گئی ہیں۔پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو حادثہ لاہور کے علاقے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا۔حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے. تاہم عظمی بخاری اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے ہیں. ان کی گاڑی کو جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثہ پیش آیا ہے۔عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھیں جب کہ وزیر اطلاعات و ثقافت متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔