لکی مروت:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی ہلاک، 2 زخمی

سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 5 خوارج ہلاک کردیئے۔پاکستان فوج کا شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اپنے ہی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک کر دیئے جبکہ دو خوارج زخمی بھی ہوئے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن