جنوبی کوریا کے 32 سالہ اداکار پارک من جے کی چین میں اچانک موت، وجہ سامنے آگئی

جنوبی کوریا کے مشہور اداکار پارک من جے 32 سال کی عمر میں اچانک چل بسے۔

پارک من جے کی موت چین میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

اداکار کی ایجنسی ’بِگ ٹائٹل‘ نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر ان کی موت کی خبر کی تصدیق کر دی ہے

پوسٹ میں ایجنسی کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ باصلاحیت اداکار پارک من جے جنہوں نے ہمیشہ اپنے کام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ہم اداکار کو مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔

پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگرچہ ہم اب پارک من جے کو اداکاری کرتے نہیں دیکھ سکتے لیکن ہم اُنہیں ایجنسی کے ایک قابلِ قدر اداکار کے طور پر ہمیشہ فخر سے یاد رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن