عبدالباسط کو محمد صادق کی جگہ دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد صادق کو کابل میں پاکستان کا سفیرتعینات کیا گیا ہے اور وہ عنقریب اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ عبدالباسط کا شمار وزارت خارجہ کے سینئر افسران میں ہوتا ہے اور وہ اس سے قبل برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ اس سے قبل وہ کئی دیگر ملکوں میں بھی سفارتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔