ساﺅتھ ایشین گیمز : ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Feb 04, 2010

سفیر یاؤ جنگ
ڈھاکہ (اے پی پی) پاکستان گیارہویں ساﺅتھ ایشین گیمز میں ہینڈ بال ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہینڈ بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں جاری گیارھویں ساوتھ ایشین گیمز میں ہینڈبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 31 کے مقابلے میں 33 گول سکور سے شکست دے کر ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے نصراﷲ نے سات ، اظہرخان، شاہد پرویز اور نصیر احمد نے 6 ، 6 گول سکورز کئے جبکہ بھارت کی جانب سے بینو واسو نے 8 اورنایا چندرا سنگھ نے 6 گول سکور کئے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم آج جمعرات کو نیپال کی مدمقابل ہوگی۔ دریں اثناءروایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ساوتھ ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ کا فائنل میچ آج جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے آخری راونڈ کے میچ میں نیپال کو باآسانی 44 - 16 سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں اس کا مقابلہ آج جمعرات کو بھارت سے ہوگا۔
مزیدخبریں