لاہور (کامرس رپورٹر) وقازقستان میں پاکستان کے سفیر عرفان الرحمن راجہ نے کہا ہے کہ قازقستان وسیع کاروباری مواقعوں سے مالامال ہے جن سے فائدہ اٹھاکر پاکستان بھاری زرمبادلہ حاصل کرسکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔