ریمنڈ ڈیوس نے اپنے دفاع میں نہیں بلکہ جارحیت کا ارتقاب کرتے ہوئے گولیاں چلائیں۔ لاہورپولیس رپورٹ

لاہورپولیس روزانہ کی بنیاد پرپنجاب حکومت کو ریمنڈ ڈیوس کیس میں ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کر رہی ہے۔ جمعہ کی روز سی سی پی او لاہور کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم نے دو مرتبہ اپنے بیانات بدلے،اس سےیوں محسوس ہوتا ہے کہ ملزم نے اپنے دفاع میں نہیں بلکہ جارحیت کا ارتقاب کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو گولیاں ماریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے پہلے کہا تھا کہ اس نے مقتولین سے خطرہ محسوس کیا تھا جبکہ دوسرے بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے مرنے والے نوجوانوں کے پاس پستول دیکھا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم تفتش میں بالکل تعاون نہیں کررہا اور اس کا رویہ انتہائی منفی ہے، بار بار پوچھنے کے باوجود ملزم نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے کیمرے سے اہم مقامت کی جو تصویریں برآمد ہوئی ہیں وہ اس نے کیوں بنائی تھیں اور وہ یہ تصویریں کس کے حوالے کرنا چاہتا تھا۔ رپورٹ میں سوال اٹھا گیا ہے کہ اس کی مدد کو آنے والی دوسری گاڑی کے سوار کون تھے اور وہ ملزم سے جو لیپ ٹاپ لے کے گئے تھے اس میں کس طرح کا ڈیٹا تھاان سوالوں کے جواب بھی ملزم نےنہیں دیئے۔پنجاب حکومت اس رپورٹ کو وفاقی حکومت کے پاس بھیجوا دے گی

ای پیپر دی نیشن