غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان لیڈر ملاعمر مذاکرات کیلئے تیار ہیں جس کیلئے انہوں نے گزشتہ سال جولائی میں امریکی صدر کو خط لکھا تھا۔ خط میں ملا عمر نے صدر اوباما سے افغان جنگ کے خاتمے اور مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ خط رابطہ کار کے ذریعے امریکی حکام کو موصول ہوا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خط کا متن حساس سفارتکاری کے زمرے میں آتا ہے۔ دوسری جانب خط پر ملا عمر کے دستخط نہ ہونے کےسبب امریکی انتظامیہ میں اسکے مستند ہونےمیں کافی اختلاف بھی پایا جارہا ہے۔