چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے،دونوں ممالک کی دوستی ہرآزمائش پرپورااتری ہے۔ رحمان ملک

Feb 04, 2012 | 14:11

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں چین کے سفیر لیوجیان نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پررحمان ملک نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے پاکستان میں مختلف پراجیکٹس پرکام کرنے والے چینی انجیئرزاورماہرین کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک کی دوستی مثالی ہے ان تعلقات کو مستقبل میں مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
مزیدخبریں