ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے سینٹرل چیئرمین اورآل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبدالہادی خان نے پروڈیوسرز کی جانب سے فی ٹن گیارہ ہزار چار سو روپے لیوی کا بوجھ صارفین کو منتقل کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت ایل پی جی پروڈیوسرز پر اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جسکی وجہ سے پروڈیوسرز ٹیکسوں کے علاوہ اب پٹرولیم لیوی کا بوجھ بھی عام صارف پر ڈال دیا ہے۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے آئندہ ہفتے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرپٹرولیم سے مطالبہ کیا کہ وہ ایل پی جی کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں افراد کے روزگار کو محفوظ بنانے اورچھ کروڑ سے زائد صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تیرہ ہزارتا چودہ ہزار روپے فی ٹن لاگت کی ایل پی جی کی قیمت میں مناسب سطح پر کمی کے لیے اقدامات کریں۔