مجید نظامی کے سابق ذاتی ملازم نمروز خان انتقال کر گئے ‘عارضہ قلب میں مبتلا تھے، ”موت ادویات ری ایکشن سے ہوئی“: ہسپتال ذرائع

Feb 04, 2012

سفیر یاؤ جنگ
پشاور (بےورو رپورٹ) نوائے وقت گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر مجید نظامی کے سابق ذاتی ملازم نمروز خان 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ادویات کے ری ایکشن کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق نمروز خان 18 جنوری 2008ءسے دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے علاج کرا رہے تھے۔ دسمبر 2011ءمیں آخری بار وہ پی آئی سی گئے جہاں انہیں چیک اپ کے بعد ادویات تجویز کی گئیں، ان ادویات کے استعمال سے ان کی صحت مزید بگڑ گئی جس پر انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں دو ہفتے قبل داخل کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور گذشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نمروز خان کی موت پی آئی سی کی جانب سے تجویز کی گئی ادویات کے ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، مرحوم کو گذشتہ روز حیات آباد فیز 6 پشاور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مزیدخبریں