کراچی (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جولائی 2012 سے جنوری 2013 تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 1003 ارب 43 کروڑ روپے ٹیکس حاصل کیا۔ جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 939 ارب 66کروڑ روپے تھا۔ جبکہ صرف جنوری کے مہینے میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 114 ارب 46کروڑ روپے رہیں۔ جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں ساڑھے پندرہ فیصد زائد ہیں۔ رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران براہ راست ٹیکسوں کی وصولی 9 فیصد بڑھ کر 366 ارب 18 کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی وصولی پانچ فیصد بڑھ کر 454 ارب 88 کروڑ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیاں بھی پانچ فیصد اضافے سے 59 ارب 39 کروڑ روپے رہیں۔