فرانسینی سپائیڈرمین کی ہوانا میں اونچی عمارت پر چڑھنے کی تیاری

ہوانا (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کی بلند و بالا عمارتوں کو مہارت سے سر کرنے والے فرانسیسی سپائیڈرمین آج کل کیوبا میں ہیں اور ہوانا کی سب سے اونچی عمارت پر چڑھنے کی مشق کر رہے ہیں۔ فرانس کے ولین رابرٹ آئندہ ہفتے ہوانا کے لائیبر ہوٹل کی 126 میٹر اونچی عمارت پر چڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل رابرٹ کسی بھی حفاظتی اقدام کے بغیر دنیا کی تقریباً 80 عمارتوں پر چڑھ چکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن