کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے: سمیع الحق


 کراچی(اے پی اے ) امیرجمعیت علماءاسلام س سینیٹر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے سندھ حکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور علماءکرام کو تحفظات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ طویل عرصے سے کراچی میں ٹاگٹ کلنگ ہو رہی ہے لیکن حکومت خاموش ڈرامہ دیکھ رہی ہے جو حیر ت انگیز ہے۔ کوئٹہ میں ہلاکتوں پر احتجاج کیا گیا تو بلوچستان میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے لیکن حکمران خاموش ڈرامہ دیکھ رہے ہےں ۔کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا علماءکرام اور مدارس کے طلبا کوبے دردی سے قتل کیا جارہا ہے لیکن حکومت سوئی ہوئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کراچی میں مسلسل علماءکرام کا قتل عام حکومت سندھ کی ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے، علماءکرام کے قتل پر مزید خاموش نہیں بیٹھاجا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...