کراچی (اے پی پی) سندھ کے معروف دانشور، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور وزیر اطلاعات سندھ کے چچا سراج الحق میمن (ستارہ¿ امتیاز) اتوار کو ڈیفنس سوسائٹی کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس فخر الدین جی ابراہیم نے مرحوم سراج الحق میمن کی رہائش گاہ پر مرحوم کے اہل خانہ اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے تعزیت کی۔ مرحوم کا سوئم آج نماز عصر کے بعد مرحوم کی رہائش گاہ ایف 13، بلاک 4 نزد مہٹہ پیلس کلفٹن میں ہوگا۔