بغداد (آئی این پی ) عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ ان کے تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بطور عراقی قائد ایوان اور وزیر اعظم ٹرم مقرر کرنے سے متعلق مسودہ قانون منظور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ خلاف دستور ہے۔

تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر پابندی کا قانون غیر آئینی ہے،نوری المالکی

دستور کے مطابق قوانین کی منظوری وزیر اعظم یا صدر دیتا ہے۔ ہر دو میں سے کسی نے یہ قانون منظور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل کورٹ بھی اس قانون کو منظور نہیں کر سکتی۔انہوں نے خبردار کیا کہ عراقی پارلیمان میں بیٹھے کچھ قانون ساز ملک کو آمریت کی جانب دوبارہ لیجانا چاہتے ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ میں ایک ہفتے قبل رائے شماری کے ذریعے ایک قانون منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا کہ جس میں موجودہ وزیر اعظم کے تیسری بار قائد ایوان منتخب ہونے پر پابندی لگائی جا سکے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نوری المالکی کے اختیارات محدود کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں انہیں ایوان کی رکنیت سے محروم کرنے کی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن