زرداری، طاہر القادری ”گٹھ جوڑ“ الیکشن کمشن کے ”جوڑوں“ میں بیٹھنے کیلئے ہے: حافظ حسین


اسلام آباد/اوکاڑہ (آئی این پی) ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری و جمعیت علماءاسلام ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور زرداری کا ”گٹھ جوڑ“ الیکشن کمشن کے ”جوڑوں“ میں بیٹھنے کیلئے ہے، طاہرالقادری نان سٹیک ہولڈر تھے جنہیں دبئی پلان کے تحت ”ہولڈ“ کیا گیا اب قادری اپنی ناکامیوں کا بوجھ سپریم کورٹ پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ وہ اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ صدر زرداری کسی ایسے ”غیر معروف“ کو نگران وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں جسے اپوزیشن بھی نہ جانتی ہو۔ حکومت اور اپوزیشن کا ایک دوسرے کو نگران وزیراعظم کیلئے پانچ پانچ نام دینا اور لینا معاملے کو الجھا رہا ہے۔ لگتا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے قیام کا کام بھی الیکشن کمشن کو ہی کرنا پڑے گا۔ طاہر القادری کینیڈا سدھاریں گے۔

ای پیپر دی نیشن