راولپنڈی(آن لائن) آل پاکستان کلرکس اےسوسی اےشن کے مرکزی صدر دوست محمد بروہی نے وفاقی حکومت کو کلرکو ں اور سرکاری ملازمےن کے لےے ٹائم سکےل، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں مےں اضافہ اور دےگر مطالبات منظور کرنے کے لےے 10فروری کی ڈےڈ لائن دےتے ہوئے اعلان کےا ہے کہ حکومت نے اےپکا کی مرکزی قےادت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کا انعقاد نہ کےا تو پھر 11فروری کو آزاد کشمےر سمےت ملک بھر کے 22لاکھ کلرکس پر امن اور تارےخی احتجاج کا سلسلہ شروع کر دےں گے ۔قلم چھوڑ احتجاج کے علاوہ احتجاجی جلسے جلوس رےلےاں اوردھرنے دئےے جائےں گے ۔ ان خےالات کا اظہار اےپکا کے مرکزی صدر نے گزشتہ روز راولپنڈی مےں اےپکا کے مرکزی عہدےداران محبوببھٹی ، ظفر بلو ، ضلعی عہدےداران اور دےگر عہدےداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا گزشتہ سال کلرکوںکے 25اپرےل کو اسلام آباد مےں ہونے والے دھرنے مےں وفاقی وزےر مملکت سےد صمصام بخاری نے خطاب کرتے ہوئے ےقےن دہانی کرائی تھی کلرک نمائدے پر مشتمل وفد کو وزےراعظم پاکستان سے ملاقات کرائی جائے گی۔