پرتھ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کوچوون رنز سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پرتھ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر دو سو چھیاسٹھ رنز بنائے جارج بیلی نے ایک سو پچیس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سیمی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیریمیئن ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی تین کھلاڑی تینتیس رنز پر آ¶ٹ ہو گئے۔ کیرون پا¶ل نے ایک سائیڈ سے اسکور میں اضافہ کیا۔ انہوں نے تراسی رنز بنائے ڈیوائن برا¶و پینتالیس رنز بناکر آ¶ٹ ہوئے۔ پوری ٹیم دو سو بارہ رنز پر ڈھیر ہو گئی مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ اور گلین میکس ویل نے چار کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹکرا¶ چھ فروری کو کینبرا میں ہوگا۔