ق لیگ کی پی پی پی سے شراکت خطرہ میں پڑنے کا امکان

لاہور (جواد آر اعوان+نیشن رپورٹ ) باخبر ذرائع کے مطابق ق لیگ کے رہنما آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے تحفظات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے تحفظات کا شکار ہیں اور ق لیگ کی پیپلز پارٹی کے ساتھ شراکت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اگرچہ پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے پا چکا ہے تاہم اگر پیپلز پارٹی نے کسی لچک کا مظاہرہ نہ کیا تو آئندہ انتخابات میں مزید افراد کے منحرف ہونے کے خدشات ہیں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم بھی الیکشن سے قبل پی پی پی سے اتحاد کو خیرباد کہہ سکتی ہے۔ ق لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ بہت سے پارٹی لیڈر پی پی پی سے شراکت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...