لاہور (خبرنگار) صدر آصف زرداری آئندہ چند روز میں لاہور کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل ان کا دورہ جنوری کے آخری ہفتے میں منسوخ ہو گیا تھا۔ آصف زرداری لاہور آمد کے بعد رائیونڈ میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے بھائی میاں عباس شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کے دورہ لاہور کے دوران آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری بحریہ ٹاﺅن سے منسلکہ اراضی پر اپنی نئی رہائش گاہ کا بھی معائنہ کریں گے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔