25 فیصد سے کم ووٹ لینے پر ضمانت ضبط ہو جائے گی : الیکشن کمشن نے بل وزارت قانون کو بھیج دیا

اسلام آباد (اے پی اے + نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے انتخابی اصلاحات کا بل قانون سازی کے لئے وزارت قانون کو بھیج دیا ہے جس کے مطابق ضمانت ضبط ہونے سے بچنے کیلئے انتخابات میں 25 فیصد ووٹ لیناہونگے۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی بھی امیدوار کو اپنی ضمانت بچانے کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کا 25 فیصد لینا لازم ہوگا، موجودہ قانون کے تحت ساڑھے 12 فیصد سے کم ووٹ لینے پر امیدوار کی ضمانت ضبط ہوتی ہے۔ الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے الیکشن کے لئے فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار، جبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے 2 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ الیکشن کمشن نے ووٹوں کو چیلنج کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لئے فیس میں 5 گنا اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے جس کے تحت پولنگ سٹیشن پر ووٹ کو چیلنج کرنے کے لئے پولنگ ایجنٹ کو 10 روپے فیس ادا کرنا ہوگی، مجوزہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہونے کی صورت میں عام انتخابات میں نافذالعمل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...