لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر اور مرکزی رہنماءخاور محمود کھٹانہ نے کہا کہ مجوزہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا اور عوام کو تخت لاہور کے چنگل سے رہائی مل جائے گی اور نہ ہی کوئی سامراجی نواب دور جدید میں بھی عوام کو اپنا بنانے کا سوچ سکے گا۔ اب جمہوری دور کے مطابق عوام خود اپنی قسمت کے مالک ہوں گے۔ اپنے حقوق کی سربلندی کے لئے عوامی مفادات کے فیصلے کئے جائیں گے۔
بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سے خطے میںترقی اور خوشحالی آئے گی
Feb 04, 2013