دلکش لاہور پراجیکیٹ کے تحت ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنایا جائیگا: ڈی سی او

Feb 04, 2013

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے گذشتہ روز شاہراہ قائد اعظم پر جاری پیچ ورک کا جائزہ لینے کے لےے شاہراہ قائد اعظم کا دورہ کیا۔ ضلعی حکومت لاہور کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لاہور نے پیچ ورک میں استعمال ہونے والے میٹرےل کو چیک کیا اور افسران اور ٹھےکیدار کو کام کی رفتار مزید تےز کرنے کی ہداےت کی۔ دریں اثناءڈی سی او لاہور کی ہداےت پر ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹاﺅن نے شاہراہ قائد اعظم پر سائن بورڈز اتارنے کے لےے کارروائی کی اور دکانوں پر لگے سائن بورڈز اتار کر بحق سرکار ضبط کر لےے۔ ڈی سی او لاہور نے تےن ماہ قبل تاجروں سے ملاقات کر کے ان کو قائل کیا تھا اور سائن بورڈز کے ڈیزائن کے لےے ماہر آرٹسٹوں کی خدمات حاصل کرنے کے لےے ہداےات جاری کی تھیں۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ دلکش لاہور پراجیکٹ کے تحت شہر بھر کی خوبصورتی کو اجاگر اور ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں