جوہانسبرگ ٹیسٹ کے چوتھے روز آج پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگزایک سو تراسی رنز چاروکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کریگی۔

جوہانسبرگ کے وارنڈررز سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگزدوسوسات رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کر کےدو سو پچھہتر کے مجموعہ پر ڈیکلئیر کرنے کا اعلان کردیا۔اے بی ڈیویلئیرز ایک سوتین رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ہاشم آملہ نے چوہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یہ اے بی ڈویویلئرز کی پندرہویں سینچری ہے۔ چار سواسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کاآغاز کیا توایک بار پھر ٹاپ آرڈر بری طرح سے لڑکھڑا گیا۔ اوپنرمحمد حفیظ صرف دو رنز بنا کر فلینڈر کی گیند پر وکٹ کیپر اے بی ڈویلیئرز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ناصرجمشید چھیالیس رنزبناکر ڈیل سٹین کا شکار بنے۔ جبکہ اظہرعلی اٹھارہ رنز کی اننگز کھیل کر جیک کیلیس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ یونس خان بھی ٹیم کے مجموعے میں صرف پندرہ رنز کا ہی اضافہ کر پائے،انہیں مورنے مورکل نے آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پرکپتان مصباح الحق چوالیس جبکہ اسدشفیق تریپن رنز کیساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ اس مرحلے پر پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے مزید دوسوستانوے رنز کی ضرورت ہے جبکہ اسکی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن