ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا‘اوگرا کرپشن کیس میں دیوان پٹرولیم کے سی ای کو ملزم نامزد کرنے کیخلاف درخواست پر حکم جاری

اسلام آباد (وقائع نگار ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس  نور الحق این قریشی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے  اوگرا کرپشن کیس میں دیوان پٹرولیم کے  چیف ایگزیکٹیوکو ملزم نامزد کرنے پر چیئرمین نیب چوہدری قمر زمان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ دیوان پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو نے بیرسٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کے توسط سے توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے   اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیوان  پٹرولیم اور حکومت کے مابین تنازعے اور ملی بھگت سے گیس قیمتوں میں اضافے کے معاملے میں حکم امتناع جاری کیا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود نیب چیئرمین نے اوگرا کرپشن کیس میںملزم نامزد کر کے عدالت کے احکامات  کی  خلاف ورزی کی ہے۔ چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ میں بھی دیوان  پٹرولیم  کے حوالے سے دئیے گئے فیصلے کو نظرانداز کیا ہے لہٰذا چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے توہین عدالت کی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...