مجھ پر حملے میں نہیں، 6 پولیس اہلکار ایک روز قبل مارے گئے تھے، ہسپانوی سائیکلسٹ نے پاکستانی مؤقف مسترد کردیا

میڈرڈ (اے ایف پی) سپین کے دنیا بھر میں سفر کرنے والے سائیکلسٹ نے پاکستان سے گزرتے ہوئے بلوچستان میں اپنے اوپر کئے گئے حملے میں 6 پاکستانی پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کی تردید کی ہے۔ 27 سالہ جاویر کولوراڈو نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ اور یو ٹیوب ویڈیو میں پاکستانی مؤقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 6 پولیس اہلکار دراصل ایک روز قبل اسی روڈ پر شیعہ زائرین کی بس پر بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔ اس حملے میں 24 زائرین جاں بحق ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا پولیس ایک وین میں انہیں اور ان کی بائیسکل سمیت انکی چیزوں کو لے کر جا رہی تھی جب انہوں نے بس دھماکہ دیکھا۔ ریلیز کی گئی ویڈیو میں پولیس وین کے پیچھے شعلے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مسلح افراد نے ایران سے پاکستان آنے والے سائیکلسٹ پر حملہ کیا جس میں 6 پولیس اہلکار مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند بھی مارا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...