گجرات: پولیس نے وال چاکنگ کے الزام میں ایک سالہ بچے کو عدالت میں پیش کر دیا

گجرات (نامہ نگار+ آئی این پی) پولیس نے ایک سال کے بچے کو وال چاکنگ کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کر دیا۔ حالیہ عام انتخابات کے دوران الیکشن کمشن کی جانب سے وال چاکنگ پابندی کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے رکن اسمبلی میجر (ر) معین نواز، پیپلزپارٹی کے رہنما نوابزادہ غضنفر گل ، چودھری ضیغم عباس اور ایک سالہ بچے ابراہیم کیخلاف قلندرا تیار کر کے عدالت کو بھجوا دیا جس پر ماسوائے ایک سالہ بچے کے تمام ملزمان عدالت میں پیشی پر حاضر ہوتے رہے اور ایک سالہ بچے ابراہیم کے حاضر نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ جاری کر دئیے جس پر اُسکے والد تصور نے بچے کو نادرا کے ب فارم کے ہمراہ عدالت پیش کیا عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت 26فروری مقرر کر کے حلقے کے ایم این اے ، ایم پی اے سمیت پانچوں ملزم کو پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے۔ آئی این پی کے مطابق چھوٹے سے بچے کو دیکھ کر جج نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے پوچھا کون ہے تو ہماری پولیس نے جواب دیا کہ اصل میں چارج شیٹ میں جس کا نام محمد ابراہیم ہے یہ وہی ملزم ہے جس پر عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے اصل ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26فروری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...