چمن: کلیئرنگ ایجنٹوں کا کسٹمز افسروں پر گھروں میں گھس کر تشدد، شدید زخمی کر دیا

Feb 04, 2014

چمن (این این آئی) پاک افغان سرحد پر متعین کسٹم ہائوس کے افسروں پر کلیئرنگ ایجنٹوں نے حملہ کر کے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ چمن کے کسٹمز کے اسسٹنٹ کلکٹر محبت خان مندوخیل نے بتایا کہ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹوں نے کسٹمز کالونی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نعمت اللہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نعیم آغا پر انکے گھروں میں گھس کر حملہ کیا اور دونوں افسروں کو شدید زدوکوب کر کے زخمی کر دیا جس پر کسٹمز حکام نے احتجاج کرتے ہوئے کسٹم کے کام کو روک دیا۔

مزیدخبریں