پشاور (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحت کا انصاف مہم کا کامیاب آغاز کرنے اور ایک دن میں تقریباً پانچ لاکھ بچوں کو پولیو اور دیگر حفاظتی قطرے پلانے کو تاریخی ریکارڈ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ صحت کا انصاف ، صحت کے شعبے میں اس ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم ثابت ہوگی۔