اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ تحریک طالبان کالعدم تنظیم ہے اسکے ساتھ مذاکرات نہیں ہونا چاہئیں۔ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے امن کی حکومتی کوششوں پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مذاکرات اور مذاق میں فرق ہونا چاہئے، طالبان بھی فضل اللہ کو افغانستان سے نکال کر لائیں۔