خضدار میں اجتماعی قبر، مظفر گڑھ زیادتی، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ آج خضدار میں اجتماعی قبر اور مظفر گڑھ میں ایک خاتون کے گینگ ریپ پر لئے گئے سوموٹو نوٹسز کی سماعت کریگا۔ چیف جسٹس نے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے پنچاب اور بلوچستان کے آئی جیز سے رپورٹس طلب کی تھیں۔ آج اعلیٰ عدلیہ میں بلوچستان حکومت کے نمائندے اور ڈی پی او مظفر گڑھ کے حاضر ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...