مسئلہ کشمیر انگریزوں کی بدنیتی اور بھارتی حکمرانوں کی منافقانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے: علی گیلانی

 سرینگر (آن لائن) چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے انگریزوں کی بددیانتی‘ بھارتی حکمرانوں کی منافقانہ پالیسیوں اور ہوس کو تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی مدد کرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یونان میں قائم اسلامی فورم تنظیم کی جانب سے منعقدہ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت یا یہاں کے لوگوں کے دشمن نہیں ہیں البتہ وہ ان وعدوں کا ایفا چاہتے ہیں جو پنڈت جواہر لعل نہرو اور دوسرے بھارتی لیڈروں نے ان کیساتھ کئے ہیں اور انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر گارنٹی دی گئی ہے کہ انہیں رائے شماری کے ذریعے اپنا مستقبل طے کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...