پشاور(این این آئی) خیبر پی کے پولیس نے صوبے میں جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں41 اشتہاریوں اور 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ واضح رہے اس آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی ٹیمیں، بم ڈسپوزل یونٹ اور سمز کے ذریعہ گاڑیوں کی تصدیق کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور انہیں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا مکمل تعاون حاصل ہے۔