فاٹا میں پولیو مہم کی نگرانی ناگزیر ہے:صدر ممنون حسین

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ممنون حسین نے ملک بھر میں خاص طور پر فاٹا کے علاقہ میں انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صدر نے پولیو  کے خاتمے کیلئے مقامی علماء سکالروں اور بااثر افراد کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ لوگوں کو قائل کریں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے خاتمے کیلئے قطرے پلائیں۔ گزشتہ  روز ایوان صدر میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ا جلاس میں صدر نے بتایا کہ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کو پاکستان کے دورے کی دعوت  دی گئی ہے تاکہ وہ پولیو کے انسداد کی مہم میں شرکت کریں۔ امام کعبہ کے دورہ سے انسداد پولیو کی سرکاری مہم کو تقویت ملے گی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کے بعض  صف اول کے علماء نے پولیو کے خاتمہ کے لئے شروع کی گئی مہم کے حق میں فتوے جاری کئے ہیں اور اس مہم کی حمایت کی ہے۔ صدر کو انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں دی جانیوالی بریفنگ میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ‘ پولیو کے بارے میں وزیراعظم کی فوکل پرسن  مس عائشہ رضا فاروق سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اور دوسرے حکام نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...