سی این جی بندش کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، جمعرات کو سنائے گی

Feb 04, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سی این جی بندش کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ 6 فروری کو فیصلہ سنائے گی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن میں سی این جی بندش پر 6 فروری تک حکم امتناعی برقرار رکھا گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے حکومت نے خود سی این جی پالیسی متعارف کرائی۔ پالیسی اعلان میں 3 ہزار سے زائد سی این جی سٹیشنز کو لائسنس جاری کئے گئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ پنجاب کو پہلے ہی کوٹے سے زائد گیس دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں