اسلام آباد (آن لائن) لال مسجد کے خطیب و طالبان کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ماضی کو بھلا کر مستقبل کی طرف بڑھنا چاہئے، طالبان مذاکرات کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں، پاکستان میں اسلامی نظام نافذ ہونا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو تحفظ دیا جاتا ہے لیکن ان کے ہاتھ نہیں کاٹے جاتے۔ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے پاکستان میں اسلامی نظام نافذ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت سے مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہیں اور امن کے لئے وہ حکومت کی پالیسیوں سے اتفاق کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کو بھلا کر حکمرانوں کو مستقبل کی طرف پیش قدمی کرنی چاہئے آئین کو مضبوط بنانا چاہئے۔ حکومت کو بھی طالبان سے مذاکرات کیلئے عملی اقدامات واضح کرنا ہوں گے۔