جسٹس افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Feb 04, 2014

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی اور سکیورٹی دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ یعقوب نے عدالت کو بتایا سکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس کالعدم تنظیموں کی ہٹ لسٹ پر تھے۔

مزیدخبریں