روس: طالب علم کی فائرنگ‘ ٹیچر اور پولیس اہلکار ہلاک: آپریشن یرغمال بنائے 20 طلبا بازیاب

ماسکو (اے ایف پی‘ نیوز ایجنسیاں)  روس میں ایک طالبعلم نے اپنے ہی سکول میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے جغرافیہ کا ٹیچر اور پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا۔ دارالحکومت ماسکو کے شمالی علاقے کے ایک سکول نمبر 263 میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں طالبعلم رائفل لئے بیالوجی  کی کلاس میں گھس گیا اور 20 سے زائد طالبعلموں کو یرغمال بنا لیا۔ گارڈ اور پولیس نے کارروائی کی۔ مسلح طالبعلم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ایک ٹیچر ہلاک جبکہ گارڈ زخمی ہو گیا۔ ملزم کا نام سرگئی گورڈیو  بتایا جاتاہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ واقعہ کی انکوائری کرنے والی کمیٹی کے ترجمان ولادی میر  مارکسن نے خدشہ ظاہر کیا شاید ملزم کا گریڈ کے معاملے پر ٹیچر سے جھگڑا ہوا ہو۔ یاد رہے یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب سوچی شہر میں سرمائی اولمپکس ہو رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن