لاہور (نیوز رپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرنے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود قرض ادائیگی سرچار ج کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض ادائیگی کے نام پرفی یونٹ42پیسے پہلے ہی وصول کیے جارہے تھے اب اس میں30پیسے فی یونٹ اضافہ سے مہنگی بجلی مہنگی پیداوارکا باعث بنے گی۔