شرح سود میں کمی سے نجی شعبہ میں ترقی کرے گا، صنعتی پیداوار بڑھے گی : جبریل قمر بٹ

لاہور (پ ر) لاہور لبرٹی مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری و مسلم لیگ ن کے رہنما جبریل قمر بٹ نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سے جہاں نجی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی وہاں صنعتی پیداوار میں اضافہ اور بیروزگاری میں کمی ہو گی بلکہ اس کی وجہ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ موجودہ حکومت کی عوام اور تاجر دوست پالیسیوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن