انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے سیکشن 140 کو فوری ختم کیا جائے : ضرار کلیم

Feb 04, 2015

لاہور(نیوز رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم نے انکم ٹیکس آرڈنینس 2001ء کے سیکشن 140کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس شق سے کاروباری برادری اور بینکوں کے درمیان اعتماد کی فضا خراب ہور ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایسے اقدامات سے نہ صرف مقامی سرمایہ کار متاثر ہونگے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی، ایف بی آر کے اہلکاروں کو کیسز اپیل میں ہونے کے باوجود بینکوں تک رسائی اور انہیں منجمند کرنے کے اختیارات دینے سے کاروباری ماحول خراب ہو گا۔ضرار کلیم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایسے اقدامات کی وجہ سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،بلکہ کاروبار دوست حکومت کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے۔بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور رقوم نکلوانا آخری قدم ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں