چارسدہ(آئی این پی ) وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور ایک قومی المیہ ہے جس کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ آرمی پبلک سکول پر حملے سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ پوری قوم شہدا کے ورثا ء کیساتھ کھڑی ہے۔وہ منگل کو میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا سانحہ پر جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی بھر پور مدد کی جائیگی۔