آفریدی قبیلے کے افراد فاٹا سے سینٹ کی چاروں نشستیں جیت سکتے ہیں

اسلام آباد (امان اللہ خٹک/ نیشن رپورٹ) فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کا سینٹ الیکشن کیلئے صلاح مشورہ جاری ہے۔ فاٹا سے سینٹ کی چار نشستوں پر انتخاب ہونا ہے۔ فاٹا میں اس وقت کل 12 ارکان قومی اسمبلی میں سے 10 فعال ہیں کیونکہ اورکزئی ایجنسی میں ابھی تک الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ایک سیٹ خالی ہے جبکہ تحریک ارکان کے ایم این اے قیصر جمال الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس وقت جو صورتحال سامنے آرہی ہے اسکے مطابق آفریدی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دولتمند امیدوار چاروں سینٹ نشستیں لے جا سکتے ہیں۔ وزیر مملکت عباس خان آفریدی مارچ میں سینٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ سابق وزیر مملکت رزاق آفریدی خاصے بااثر امیدوار ثابت ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن