کرم ایجنسی:4 سکیورٹی اہلکار شہید: کوہاٹ میں فائرنگ ، کسٹمز انسپکٹر سمیت4 ملازم جاں بحق

کرم ایجنسی + ہنگو + کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) کرم ایجنسی کے علاقے ورما گئی میں سکیورٹی فورسزکے قافلے میں شریک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی‘ دھماکے سے 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔ گاڑی مکمل تباہ ہو گئی‘ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران جھڑپ میں اہم طالبان کمانڈر امیر گل دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ جبکہ کوہاٹ میں محکمہ ایکسائز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر سمیت 4 ملازم جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کرم ایجنسی کے علاقے ورما گئی میں سکیورٹی فورسزکے قافلے کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 اہلکار شہید جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز میں علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورس کی گاڑی پاراچنار جارہی تھی کہ ورماگئی کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد کرم ایجنسی کے علاقے اورمیگی میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران اہم کالعدم طالبان کے امیر گل کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تین گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔ ہلاک ہونے والا کمانڈر امیر گل تحریک طالبان ہنگو، کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کا نائب امیر تھا۔ ادھر بنوں میں جانی خیل میں تحریک انصاف این آر بنوں کے صدر کی کار کے قریب بم دھماکہ ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑی کو نقصان پہنچا، تحریک انصاف کے ملک مویز جانی خیل میں جرگے میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ ادھر کوہاٹ میں ہنگو روڈ پر گاڑی جا رہی تھی نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی پولیس کے مطابق فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...