قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی : ذرائع پی سی بی

لاہور (نمائندہ سپورٹس / سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق سرفراز نواز نے معاہدے کی خلاف ورزی کی انہیں غیر ضروری طور پر میڈیا میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹاپ آفیشلز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت زبان بھی استعمال کی۔ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ سرفراز نواز کو سالانہ 25 لاکھ روپے ادا کرتاہے انہیں کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی دی جاتی ہیں اور جب وہ کوچنگ اسائنمنٹ دی جاتی ہے تو پندرہ ہزار ڈیلی الائونس بھی دیا جاتا ہے اگر انہیں کوئی مسئلہ تھا یا کوئی خرابی وہ دیکھ رہے تھے تو پھر کرکٹ بورڈ میں متعلقہ حکام سے بات چیت کی جاتی ہے تا کہ ذاتی مفادات کی خاطر میڈیا میں بیان بازی کی جائے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق سرفراز نواز اور کچھ دیگر سابق کرکٹرز ذاتی مفادات کے حصول کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق آئندہ بھی قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی کی جائے گی۔ بورڈ ذرائع کے مطابق سرفراز نواز پی سی بی کی طرف سے پنشنکی بندش پر ناراض ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بے جا تنقید کر رہے ہیں جب وہ کرکٹ بورڈ سے ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل کر رہے ہیں تو پنشن کیسے دی جا سکتی ہے دوسری طرف سرفراز نواز نے کہا کہ پیسوں کی کوئی اہمیت ہے کرکٹ کی بہتر کے لئے جو دیکھوں گا وہ عوام کے سامنے لاتا رہوں گا محمد عامر کی کرکٹ واپسی اور عالمی کپ کے لئے منتخب کردہ ٹیم میں جو بھی غلط ہوا ہے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور یہ کوئی غلط کام نہیں۔

ای پیپر دی نیشن