پریذیڈنٹ سلورکپ کا پہلا سیمی فائنل آج ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پریذیڈنٹ سلور کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج حیدر آباد ہاکس اور واپڈا کے مابین قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پریذیڈنٹ سلور کپ کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔ حیدر آباد ہاکس، واپڈا اور فیصل آباد وولز نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔سیمی فائنل مقابلوں میں ہر ٹیم دو میچ کھیلے گی۔ اس طرح تین سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں آج حیدر آباد ہاکس اور واپڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا سیمی فائنل 5 فروری کو حیدر آباد ہاکس اور فیصل آباد وولز کے مابین ہوگا جبکہ تیسرے سیمی فائنل میں واپڈا اور فیصل آباد وولز کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...